دینہ کے علاقہ بوہڑیاں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد، 150 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ

دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے رہائشی ملک سجاد حسین اور ملک اسد علی کے والد محترم ملک مظفر علی کی پہلی برسی کے موقع پر نجی مارکی بوہڑیاں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری آئی کیمپ میں تقریباً 150 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا جدید ترین مشینری سے ٹیسٹ کئے گئے، ان مریضوں میں سے تقریباً 15 آنکھوں کے مریضوں کا فری آپریشن کیپٹن معظم علی شہید ہسپتال جہلم میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ملک سجاد حسین اور ملک اسد علی نے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے والد محترم ملک مظفر حسین کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے لگایا گیا۔ یہ فری آئی کیمپ کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ہسپتال جہلم کی ٹیم نے انتہائی احسن طریقے سے کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم لیڈی ڈاکٹر مس ارباب یٰسین اور انکے ساتھ کیمپ میں موجود ٹیم کے مشکور ہیں کہ اتنے زیادہ مریضوں کو انہوں نے انتہائی ذمہ داری سے چیک کیا اور ہم کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے ملک مہدی حسن، ملک ناصر حسین اور ملک عنصر علی، ملک ذوالفقار علی، ملک بردران بوہڑیاں سمیت جنہوں نے بھی اس نیک کا م کو بخیرو خوبی سر انجام دینے کے لئے کوشش کی اور خاص طور پر ہم ملک بردران نجی مارکی کے اونر حاجی عبدالغفار اور عرفان ستی کے بھی شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمارے والد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ہماری اپنے والد صاحب کے ایصال کے لئے اس کاوش کو قبول کرے۔



