پنڈدادنخان: سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک خرم افتخار ان ایکشن، سی او ملک خرم افتخار کی طرف سے پنڈدادنخان شہر میں عید الاضحیٰ کے دنوں میں شہر بھر میں آلائشیں کو اٹھانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے اور دونوں دن خود فیلڈ میں موجود رہے، عوامی وسماجی حلقوں نے خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر پنڈدادنخان شہر بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کے لیے سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک خرم افتخار نے بہترین پرفارمنس پیش کی۔ سی او ملک خرم افتخار عید کے دنوں میں خود فیلڈ میں موجود رہے اور شہر بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے اور صفائی کے لیے خصوصی نگرانی کرتے رہے۔
اس موقع پر ملک خرم افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے دونوں دن شہر میں مکمل صفائی رہی ایک دو محلوں کی شکایات موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس جگہ سے نہ صرف آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا بلکہ گندی کے ڈھیر بھی فورآ اٹھا کر ان ایریا کو مکمل کلیئر کیا گیا۔
عوامی وسماجی حلقوں نے سی او میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار کو پنڈدادن خان شہر میں صفائی بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
