شجرکاری سے آنے والی نسلوں کے لیے صاف، صحت مند اور بہتر ماحول یقینی بنایا جا سکتا ہے، توصیف بیگ

جہلم: جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جہلم اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے شہریوں میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ بھی موجود تھے۔

پودوں کی تقسیم کا مقصد جشنِ آزادی کی خوشیوں کو شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے پیغام سے منسلک کرتے ہوئے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی باقاعدہ نگہداشت کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ شہریوں کو مختلف اقسام کے پودے فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور دیگر دستیاب مقامات پر شجرکاری کو فروغ دے سکیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ صرف پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی باقاعدہ نگہداشت اور حفاظت بھی ضروری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنا اجتماعی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

اس موقع پر شہریوں نے پودوں کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھروں اور علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے اور ان کی حفاظت و نگہداشت کو بھی یقینی بنائیں گے تاکہ جہلم کو مزید سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button