اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان بس اسٹینڈ کا دورہ، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور کرایہ نامہ چیک کیا

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اقرا ناصر کا پبلک ٹرانسپورٹ بس اسٹینڈ کا دورہ، لاہور راولپنڈی اور للِہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور کرایہ نامہ چیک کئے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ابھی بھاری جرمانے کر رہے ہیں باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائیں گے، تمام ڈرائیور اپنی گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر کرایہ نامہ چسپاں رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کی زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف شکایت 0544210503 پر درج کروائے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button