سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ڈی ایچ اے اسلام آباد میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کی عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قل خوانی میں پاک افواج کے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل زبیر محمود حیات، جنرل علی خان خٹک، سابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، سابق نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ، ایڈمرل ذکاء اللہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا اور ظہیر الاسلام سمیت دیگر اعلیٰ عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔
اسی طرح چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق وفاقی سیکرٹری میاں اسد حیا الدین اور معروف ادیب و شاعر پروفیسر افتخار عارف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔
واپڈا کے ڈائریکٹر جنرل رانا عابد سمیت واپڈا افسران اور جہلم سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
قل خوانی کے دوران سورۃ یٰسین اور قرآن مجید کی تلاوت کے بعد مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ خدمتِ خلق کو ترجیح دی اور ایک باوقار زندگی گزاری۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی تعلیمات میں دوسروں کی مدد اور دل آزاری سے اجتناب شامل تھا۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین پاک فوج میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ بطور چیئرمین واپڈا بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کے دور میں متعدد اہم منصوبے مکمل کیے گئے۔
