پنڈدادنخان: للِہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 15پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد ظریف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے ریسکیو 15 پر بوگس کال کی کہ 2افراد مسلح ہو کر لڑائی جھگڑا کر رہے ہیں، پولیس کے پڑتال کرنے پر ایسا کوئی واقع نہ ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
للہ پولیس کی اہم کاروائی،ریسکیو 15پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کی شناخت محمد ظریف کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیاہے، pic.twitter.com/PVx4r3P26S
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) December 2, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
