رمضان المبارک کا آغاز، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی، ڈپٹی کمشنر جہلم بے بس

جہلم: ماہ رمضان کا آغاز، مہنگا ئی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ضلعی حکومت نمائشی سستے بازار لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں محو ،سستے رمضان بازار بے سود ثابت ،عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق رمضان کی آمد سے قبل سبزی و فروٹ منڈی میں کم ریٹس تھے جبکہ رمضان شروع ہوتے ہی انھیں بڑھا دیا گیا، مصنو عی مہنگا ئی کا طو فان بر پا ہو گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے حکومتی ریلیف فراہم کر نے کا منصوبہ ضلعی حکومت کی عدم تو جہ کے باعث غریب عوام اس ثمر سے محروم ہیں۔

سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ہوں۔ گو شت، ٹماٹر، سیب، پیاز، پو دینہ سمیت فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ بڑھ گئے جبکہ ضلعی حکومت نمائشی سستے با زار لگا نے میں مصروف ہیں جس میں چند د کا نیں لگا ئی گئی ہیں وہ بھی برائے نام سی ہیں۔ رمضان بازاروں میں گا ہکوں کی تعداد کم اور سرکاری افسران و اہلکاروں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے۔

عوامی حلقوں نے سبزی وفروٹ منڈی اور با زاروںمیں سبزی و فروٹ کے ریٹس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر جہلم اور تحصیل انتطامیہ سے سبزی وفروٹ منڈی میں بولی سے لے کر گاہک تک پہنچنے کے عمل کی نگرانی کر نے کی اپیل کی ہے ۔

Exit mobile version