جہلم پولیس کے ضلع بھر میں خصوصی سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرم سمیت دو ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں خصوصی سرچ آپریشنز کے دوران اشتہاری مجرم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی سرچ آپریشنز اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے قبضے سے 12 بور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران افراد، گھروں، ہوٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک اشتہاری مجرم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 12 بور رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق جہلم پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

پولیس کے مطابق بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کسی شہری کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button