جہلم میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، خطرناک ملزم اعزاز مصدق ہلاک

جہلم میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، زیر حراست خطرناک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق جہلم میں سی سی ڈی ٹیم اور اشتہاری ملزمان کے درمیان وچلہ بیلہ کے مقام پر مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں زیر حراست ملزم اعزاز مصدق ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق سرائے عالمگیر کا رہائشی اعزاز مصدق کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تاکہ اپنے ساتھی کو چھڑوا سکیں۔ فائرنگ کے دوران کانسٹیبل بلال رؤف کے ہیلمٹ پر گولیاں لگیں تاہم وہ محفوظ رہے۔

ملزم اعزاز مصدق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور پولیس کی حراست میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اعزاز مصدق قتل، اقدام قتل، رہبری، پولیس مزاحمت اور منشیات سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور کئی کیسز میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button