برطانیہ: ایک بار بھی موبائل فون استعمال کرتے پکڑے جانے پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ سکتی ہے، انتباہ

لندن: برطانیہ میں چھ لاکھ سے زائد ڈرائیورز اگر دوران ڈرائیونگ ایک مرتبہ بھی موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے تو ان پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ سکتی ہے، یہ انتباہ روڈ سیفٹی کی ’’آئی ایم روڈ اسمارٹ‘‘ نے دیا ہے۔

چیرٹی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 5اگست تک 5لاکھ 47ہزار 287ڈرائیورز کے لائسنس پر چھ پوائنٹس اور 94ہزار 88ڈرائیورز کے لائسنس پر9پوائنٹس تھے، تین برس کی مدت میں 12یا اس سے زائد پنالٹی پوائنٹس حاصل کرنیوالے ڈرائیورز کو چھ ماہ کیلئے ڈرائیونگ کیلئے نااہل قرار دے دیا جاتا ہے۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 2017 سے سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والے ڈرائیورز کو اب لائسنس پر 6پوائنٹس درج کرنے کے علاوہ 2پائونڈ جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔ ڈرائیونگ قواعد کی خلاف ورزی پر دیئے جانے والے پوائنٹس کی تعداد مختلف ہے۔

گاڑی کے بریک درست نہ ہونے پر 3پوائنٹس، تیز رفتاری پر3 سے 6پوائنٹس اور منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ پر 10پوائنٹس دیئے جاتے ہیں۔ ایسے ڈرائیورز جن کے لائسنس پر ایک برس قبل چھ اور9پوائنٹس تھے، ان کی تعداد میں بالترتیب6سے8فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈپارٹمٹ فار ٹرانسپورٹ کے مطابق2022میں ملک بھر کی سڑکوں پر موبائل فون کے استعمال کے سبب حادثات پیش آئے،22اموات واقع ہوئیں اور 148 افرادشدید زخمی ہوئے۔

آئی ایم روڈ اسمارٹ کے ڈائریکٹر آف پالیسی نکولس لائس کا کہنا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے کہ نصف ملین سے زائد افراد پر موبائل فون کو دوران ڈرائیونگ ٹچ کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس پر پوائنٹس رکھنے والے ڈرائیورز کی بڑھتی تعداد تشویشناک ہے اور حکومت اس رجحان سے نمٹنے کیلئےروڈ سیفٹی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ کچھ سائیکل سوار بھی ڈرائیورز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اپنے ہیڈ کیمروں سے ریکارڈ شدہ فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کرتے ہیں۔

سائیکلنگ مکی یوٹیوب چینل چلانے والے مائیکل وان ارپ کے مطابق 2019تک1555ڈرائیورز کے قواعد کی خلاف ورزی کی رپورٹ درج کرائی گئی جس کے نتیجہ میں 2161پنالٹی ٹکٹس جاری ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button