دینہ: قاری اسماعیل صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک گزرنے کے بعد عموماً مساجد کی رونق میں کمی آجاتی ہے یہ رویہ مسلمانوں کے لیے کمزور ایمان کی علامت ہے۔
دینہ کی معروف شخصیت قاری اسماعیل صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارا سال مساجد کو اپنے سجدوں سے آباد رکھنا اہل اسلام پر لازم ہے اللہ رب العزت مساجد سے محبت کرنے والوں کے لیے میدان محشر میں اپنی رحمت کے سائے کا وعدہ فرماتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ 5وقت کی نماز کو یقینی بنائیں اور مسجدوں کو آباد رکھیں۔
