ماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے بسلسلہ آمد عید میلاد النبی ﷺ گنبد والی مسجد جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں اے ڈی سی آر محمد حسان احسن، ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ممبران امن کمیٹی اور جید علماء کرام اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ میٹنگ میں ماہ ربیع الاول کے دوران ہونے والے تمام پروگرامز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مہیا کئے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے ماہ ربیع الاول کے دوران پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کے عزم کا آعادہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہر میں امن کے قیام کےلئے ہم سب ایک ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔



