پنڈدادنخان: للِہ انٹر چینج پوائنٹ پر نئی ایمبولینس گاڑی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئی۔
سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے للِہ انٹر چینج پوائنٹ پر نئی ایمبولینس گاڑی ریسکیو 1122 کے حوالے کی۔ اس سلسلہ میں پروقار تقریب للِہ انٹر چینج پر منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے شکرگزار ہیں، تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
