جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی کا ملزم گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے چھینی گئی رقم، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دوران تفتیش چھینی گئی رقم 50 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button