پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ ناصر محمود اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ للِہ نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئےقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شعیب الحسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دوران ریمانڈ جسمانی وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی راہنمائی سے مقدمہ میں بہترین شہادتیں اکٹھی کی جائیں اور مقدمہ کا درست چالان مرتب کیا جائے۔
