ضلع جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کھیوڑہ میں دو پیشہ ور بھکاری گرفتار

پنڈدادنخان: ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر انچارج چوکی کھیوڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو پیشہ ور بھکاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ اکثر حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ اس سماجی مسئلے کا مؤثر خاتمہ کیا جا سکے۔



