جہلم کے میڈیکل سٹور مالکان محکمہ صحت کے قوانین کی پابندی کریں، ڈرگ کنٹرولر نصیر احمد

جہلم: تحصیل جہلم میں موجود میڈیکل سٹور مالکان ایس او پیز پر عملدآمد کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر شہر سمیت تحصیل بھر کے میڈیکل سٹورز چیک کیے جاتے ہیں، شہری محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔
ان خیالات کا اظہار ڈرگ کنٹرولر چوہدری نصیر احمد نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل جہلم میں موجود تمام میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوشن چیک کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کر رکھی ہیں کہ محکمہ صحت کے قوانین کی پابندی کی جائے، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
شہریوں نے ڈرگ کنٹرولر چوہدری نصیر احمد کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔



