الیکشن 2024: کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ کالا گجراں کا دورہ کیا، انہوں نے جنرل الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا اور ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں،

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس او، ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ایس ایچ او کالا گجراں بھی موجود تھے، ڈی پی او جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں سی آئی اے سٹاف کے افسران و جوانوں سے بھی خطاب کیا۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button