دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ دینہ،تھانہ ڈومیلی اور تھانہ سوہاوہ کا دورہ کیا، انہوں نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے، تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کاموں کو جانچنے کےلئے تھانوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
