جہلم میں غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے اور کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button