دینہ کے نواحی علاقہ میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ گگڑ کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شہزاد سلطان نامی نوجوان نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق نوجوان نے پنکھے سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو تنازع اس افسوسناک واقعے کی ممکنہ وجہ بتائی جا رہی ہے، جہاں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر نوجوان دلبرداشتہ ہو گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ متوفی شہزاد سلطان کی شادی تقریباً تین ماہ قبل ہوئی تھی، تاہم ازدواجی زندگی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ دینہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
