سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں ریسکیو 1122 کا پوائنٹ قائم

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں ریسکیو 1122 کا پوائنٹ قائم کر دیا گیا، ڈومیلی میں ریسکیو 1122 کی گاڑی کھڑی کردی جس سے علاقہ ڈومیلی کی عوام مفید ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن سے پہلے محمدرزاق کی جانب سے موجودہ ایم این اے بلال اظہر کیانی کو علاقہ ڈومیلی کا اہم مسئلہ پیش کیاتھا جس پر بلال اظہر کیانی نے وعدہ کیاتھا، گزشتہ روز انہوں نے ڈومیلی کی عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں ریسکیو 1122 کا پوائنٹ قائم کر دیا گیا۔ تھانہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسل کی عوام کیلئے ریسکیو1122کی گاڑی مہیاکردی گئی۔ گاڑی ڈومیلی پمپ پر کھڑی کردی گئی جس سے علاقہ ڈومیلی کی عوام مفید ہوگی۔

اس خصوصی کاوش پر اہلیان علاقہ نے بلال اظہرکیانی اور محمدرازق کاشکریہ اداکیا۔

اس موقع پر محمدرزاق نے کہا کہ پورے علاقے ڈومیلی میں کسی بھی خدانخواستہ حادثہ، ڈیلیوری یا اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی ہیلپ لائن پر کال کرکے گاڑی فوری منگواکر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے بلال اظہر کیانی کے ساتھ رابطے میں ہوں، آہستہ آہستہ تمام مسائل حل ہوں گے۔

Exit mobile version