سوہاوہ: علاقے کی پسماندگی کودورکروں گا، کیڈیٹ کالج اور ووکیشنل سکول کاجلدسنگ بنیاد رکھیں گے، ابرار نجیب

سوہاوہ: چوہدری ابرار نجیب نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی کودورکروں گا، کیڈیٹ کالج اور ووکیشنل سکول کاجلدسنگ بنیاد رکھیں گے۔ آنے والے وقت میں ہرقسم کی طلباء و طالبات کو یہاں سہولیات میسرہوں گے۔

چوہدری ابرار نجیب ڈائریکٹر روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک (سوہاوہ) نے لیکچرار ریاضی محمد رضوان، لیکچرار فزکس محمدجہانزیب اور صحافی محمدنبیل حسن کے ساتھ خصوصی ملاقات میں علاقے میں تعلیم کے موضوع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس علاقے کی پسماندگی کو جلد دور کیاجائے گا، تعلیم کے شعبہ میں علاقے کی ترقی میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہم کیڈیٹ کالج بھی بنانے جارہے ہیں جس کی فائل جمع کرادی، اسے کے علاوہ یہاں ایک نجی ویلفیئر کے تعاون سے ہم ووکیشنل سکول کا بھی قیام عمل میں لارہے ہیں جس میں مختلف کورسز فری کرائے جائیں گے تاکہ وہ پھر نوجوان اپنا ہنر کرسکیں، کیڈیٹ کالج میں بھی فری تعلیم دی جائے گی۔

چوہدری ابرار نجیب نے کہا کہ سکول اور کالج میں ہرشعبہ کے لیے سہولیات دے رہے ہیں، ڈرائیوروں کیلئے ریسٹ ہاؤس بھی بنایاجارہاہے، آنے والے وقت میں کسی بچی یا بچے کو شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہم جلد کلاسز کے اوقات کار بڑھائیں گے شام کے چاربجے تک چھٹی کریں گے جس میں تمام طلباء و طالبات کو دن کاکھانایہاں ہی مہیاکیاجائے گا،انکو ٹیویشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سکول اینڈ کالج میں کوالیفائیڈ ٹیچرز کو تعینات کیاگیا ہے، تمام سہولیات طلباء و طالبات کو فراہم کی جارہی ہیں۔ کمپیوٹرلیب،لائبریری، سائنس لیب موجود ہیں، بچوں کے لیے پلے گراؤنڈ موجود ہے جس میں تمام کھیل کی سہولیات موجود ہیں، علاقے کے لوگوں کے تعاون سے ہی اپنی منزل تک پہنچیں گے، دینی دنیاوی تعلیم مہیاکی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button