دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 9 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے مقدمہ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسماعیل، یاسر ،حبیب الرحمن ،اکرام ،یاسر رحمن،جبار احمد، دانش، حماد آصف اور وقار کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 420روپے ،6عددموبائل فونز،9عدد موٹر سائیکلز اور ایک عدد اصیل مرغ برآمد کر لیاگیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جو ناقابل برداشت ہے،ڈی پی او جہلم نے دینہ پولیس کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button