ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی خدمات پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا خراج تحسین

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی عوامی و فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم توصیف بیگ کا کہنا ہے کہ جب بھی عوامی مسائل یا فلاحی امور ان کے علم میں لائے گئے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے بلا تاخیر تعاون فراہم کیا۔

جہلم روانگی سے قبل ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی و انسانی خدمت کے حوالے سے سرگرمیوں کو سراہا اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

شہریوں اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی کامیابی و خدمات میں مزید برکت کے لیے دعا گو ہیں۔

Exit mobile version