جہلم: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، میڈیکل سٹورز اور فارمسیز کی انسپکشن کی رپورٹ پیش کی گئی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز، فارمسیز کی انسپکشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں غیر قانونی، ایکسپائر ادویات اور نان کوالیفائڈ عملہ بارے 20 کیسز ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئے گئے غیر قانونی ادوایات سیل کرنے، ایکسپائر سٹاک رکھنے والے متعلقہ میڈیکل سٹورز کے مالکان کو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے قانون کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ اور کئی ایک کو جرمانے اور سیل کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی، ایکسپائر ادویات فروخت کرنے اور نان کوالیفائڈ عملہ کی میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر موجودگی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جن میڈیکل سٹورز کو آج وارننگ دی جا رہی ہے۔ اگلی دفعہ ان کے خلاف شکایات پر بھاری جرمانے اور میڈیکل سٹورز سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کو بالکل کوئی رعایت نہ دی جائے اور سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔



