اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ، گراں فروشی پر چکن شاپس کو جرمانے

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے پیرا فورس کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے بازار میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو چیک کیا جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیاء مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کی جائیں۔

دوران چیکنگ زائد قیمت وصول کرنے پر دو چکن شاپس کے مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ دیگر دکانداروں کو بھی سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کا کہنا تھا کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Exit mobile version