سوہاوہ میں چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد

سوہاوہ: پولیس نے احسن کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے چوری شدہ برتن اور لوہا مالیتی تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔



