عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس دوران متعدد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو احکامات دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شہری بغیر کسی سفارش یا چٹ کے براہِ راست انتظامی افسران سے رجوع کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سائلین نے ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ براہِ راست رسائی اور افسران کی توجہ سے مسائل کے حل میں تیزی آ رہی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔



