ڈی پی او جہلم کی ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ ٹریفک دفتر جہلم میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے ہمراہ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنی اور اسکے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کامقصد عوام الناس کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے، اس ضمن میں میں اور تمام ڈی ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر مسائل سن کر انکو حل کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ فیڈ بیک درخواست گزار سے کیا جاتا ہے۔ میرے آفس سمیت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس جہلم میرٹ کی بنیاد پر اپنا کام کر رہی ہے جس کی نگرانی کی جاتی ہے، کوئی اہلکار یا ٹاؤٹ آپ سے پیسے طلب کرے تو ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے تاکہ انکو نشان عبرت بنا کر اس لعنت سے نجات حاصل کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button