جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دینہ میں 11 بھکاری گرفتار

جہلم/ دینہ: جہلم پولیس کا شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 11 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں شوکت علی، ملازم حسین، اللہ دتہ، سوداگر، منتظر خان، عائشہ مائی، وزیراں مائی، ثناء بی بی، ارم بی بی، رشیدہ بی بی اور حسینہ شامل ہیں۔ ان افراد کے خلاف ویگرینسی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر چل پھر کر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے اور زبردستی بھیک مانگنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button