ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ جون میں 1780 افراد کو ریسکیو کیا گیا

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، ریسکیو 1122 نے ماہ جون میں 8 منٹ کے ایوریج رسپانس ٹائم سے 1780 افراد کو ریسکیو کیا۔ ماہ جون میں 305 روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے، 72 آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔ ماہ جون میں 72 افراد مختلف ایمرجنسی میں جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1780 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1287 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ جون میں 10804 کالز موصول ہوئی جن میں 1889 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1889 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 305 تھی۔
میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1204 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 72 ہوئے،کرائم 41 ،ڈوبنے کا واقعات 04 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 263 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ جون میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 8 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 11 منٹ رہا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے جہلم میں فرضی مشق کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد ادارے کی استعداد کار کو جانچنا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات جن کی اونچائی 50 فٹ ہے کو چیک کیا گیا اور بلڈنگ سیفٹی کے قوانین کو لاگو کروانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے ماہ جون میں مختلف کالجز اور اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 210 مریضوں کو جہلم،راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمدنے کہا کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات میں کمیونٹی سیفٹی ریگولیشن پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔



