دینہ پولیس نے چھیما ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار، 27 لاکھ روپے برآمد

دینہ پولیس نے چھیما ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے 27 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے سرکاری اداروں سے وابستہ ملازمین چھیما ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 27لاکھ روپے اور تین پسٹل برآمد کر لیا۔

پولیس کی ناکہ بندی کے دوران ملزمان اپنے اداروں کا نام اور کارڈ استعمال کر کے نکل جاتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے جہلم سمیت چکوال، فیصل آباد گجرات، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرچکے ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button