راستوں کی بندش؛ جہلم میں میں دکانداروں نے سبزیوں کےخود ساختہ نرخ مقرر کرلیے

جہلم: جی ٹی روڈ کی بندش کے باعث جہلم شہر اور گردونواح میں دکانداروں نے سبزیوں کےخود ساختہ نرخ مقرر کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر ضلع جہلم کے داخلی خارجی راستے دوسرے روز بھی مکمل بند رہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جس کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشن پر اپ لوڈنگ اور ڈاون لوڈنگ نہ ہونے کی برابر رہی۔
جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا سلسلہ معطل ہونے سے جہلم شہر اور گردو نواح میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ کردیا ہے اور ضلع بھی میں مہنگائی آسمانوں کو چھورہی ہے۔ دکاندار مٹر 200 سے 250 روپے کلو، آلو 100سے 150کلو، ٹماٹر 200سے 250 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔
لہسن 600 روپے ،ادرک 700 روپےکلو، گاجر 150 سے 200 روپے کلو، سیب 300 سے 350 روپے کلو، انار 350 سے 450 روپے کلو، کیلا 150 سے 200 فی درجن فروخت کیا جاتا رہاہے جسکی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہری تنظیموں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔



