جہلم میں 17 سالہ لڑکے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم میں 17 سالہ لڑکے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔ جہلم پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے جہلم پولیس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

↑
Exit mobile version