جہلم میں غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

جہلم: ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت اور گیس ریفلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تازہ کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت غلام قاسم کے نام سے ہوئی ہے، جو بغیر اجازت نامے کے پٹرول کی فروخت میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کے پیش نظر ایسے غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button