جہلم میں مضر صحت اشیاء کی فروخت، شہری جان لیوا بیماریوں کا شکار، فوڈ اتھارٹی خاموش

جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں بیکریوں، ہوٹلوں، شوارما پوائنٹس، گول گپے اور دودھ دہی کی دکانوں پر مضر صحت اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ اشیائے خورونوش کی تیاری میں کیمیکلز کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہری جان لیوا امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ہوٹلوں اور بیکریوں کا سامان تیار کرنے والے کارخانوں کے مالکان اور شوارما پوائنٹس، گول گپے اور ملک شاپس پر صفائی کے غیر معیاری انتظامات کے باعث ان مقامات کی حالت انتہائی خراب ہے۔ ناقص اشیاء خوردونوش اور مضر صحت کیمیکلز کے استعمال سے شہری مختلف موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ناقص انتظامات کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button