پیرا فورس ایک عظیم وژن "شہریوں کی بہبود” کے تحت میدان عمل میں ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جہلم میں پیرا فورس (PERA) جہلم کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم و کمانڈر پیرا فورس میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایس ڈی ای او پیرا جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو کمانڈ اسٹک پیش کی جس کے ساتھ ہی کمان کی باضابطہ تبدیلی عمل میں آئی۔ پیرا فورس کے جوانوں نے نئے ضلعی کمانڈر کو خصوصی سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم و کمانڈر پیرا فورس میر رضا اوزگن نے کہا کہ پیرا فورس ایک عظیم وژن "شہریوں کی بہبود” کے تحت میدان عمل میں ہے۔ فورس قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بلا امتیاز عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا سدباب کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیرا فورس پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ریگولیٹری اتھارٹی ہے جس کا بنیادی مقصد عام صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور ناجائز ذخیرہ اندوزی و مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری اور منظم کارروائیاں کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پیرا فورس سرکاری نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فورس کے تحت کام کرنے والے عملے کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے قانون پر عمل درآمد کروا سکیں۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پیرا فورس اس مقصد کے حصول میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ یہ خصوصی فورس آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ میں نمایاں مثبت تبدیلی لائے گی اور ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button