جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 449 افراد کی چیکنگ

جہلم: ضلع بھر میں پولیس نے 13 مختلف مقامات پر سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کرتے ہوئے 449 افراد کی جانچ پڑتال کی۔

یہ آپریشنز دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کیے گئے۔ دوران کارروائی شہریوں کی ویری فکیشن پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، مجرمانِ اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔

Exit mobile version