دینہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں الکوثر گارڈن کے قریب کار اور چنگ چی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) دینہ منتقل کر دیا۔
