جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

جہلم ریلوے اسٹیشن پر 41 سالہ شخص چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں چلتی ٹرین سے گرنے کے نتیجے میں 41 سالہ مسافر شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے دوران مسافر کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم سر پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 41 سالہ مسافر کی میت کو ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر ریلوے اسٹیشن پہنچی اور ضروری کارروائی مکمل کی۔ تاہم تاحال حادثے کی مکمل وجوہات اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مسافر چلتی ٹرین سے کس طرح گرا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button