ڈپٹی کمشنر جہلم کا ایکشن ، ستھرا پنجاب پروگرام میں مرضی کے اہلکار بھرتی کرنے پر سپروائزر ڈسمس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ستھرا پنجاب پروگرام میں غیر قانونی بھرتیوں پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے محمدی چوک میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت تعینات اہلکاروں کی فہرست چیک کی تو انکشاف ہوا کہ سپروائزر نے پہلے سے بھرتی شدہ اہلکاروں کو ہٹا کر اپنی مرضی کے افراد کو تعینات کر رکھا ہے۔
اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپروائزر کو فوری طور پر ڈسمس کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے، اس میں کسی قسم کی بددیانتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔



