اسلام آباد ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد سیاسی اور عسکری قیادت کے عظیم وژن کا عکاس ہے، مرکزی علماء کونسل جہلم

جہلم: مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے زیر اہتمام ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حکیم قاری شبیر احمد عثمانی نے کی، جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اسلام آباد ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد سیاسی اور عسکری قیادت کے عظیم وژن اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار نمایاں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہونے والی عارضی جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا قومی سطح پر ایک بڑا اعزاز ہے۔

علماء کرام نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی کے باعث پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا ہے اور ملک امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی علماء کونسل ملکی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی و عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اجلاس کے اختتام پر مذاکرات کی کامیابی اور عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل ہونے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اجلاس میں مولانا انس الرحمن، مولانا ذیشان اسحٰق، قاری محمد ابراہیم منیر، قاری ابصار ایوب، مولانا محمد مدثر، مولانا حکیم زبیر الحسن، مولانا محمد عمران، حافظ مرتضیٰ تنویر، ملک محمد مبارک، قاری عاصم عرفان، شاکر علی بھٹی، ایڈووکیٹ عبدالرزاق شمیم سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button