جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سوہاوہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ، حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈی پی او جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
