دینہ میں کمسن بچے کو زخمی کر کے فرار ہونے والا لوڈر رکشہ ڈرائیور گرفتار

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے لوڈر رکشہ چلا کر ایک کمسن بچے کو زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کمسن بچے کو ٹکر مار کر زخمی کتنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے حادثے میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



