جہلم میں مسافر بس اور مزدا کنٹینر کے درمیان تصادم، 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

جہلم میں مسافر بس اور مزدا کنٹینر کے درمیان تصادم سے 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پی ایس او پمپ چھاؤنی چوک جی ٹی روڈ کے مقام پر بس اور مزدا کنٹینر کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 40 سالہ محمد شریف ولد عبداللہ، 33 سالہ محمد زبیر ولد یعقوب، 54 سالہ غضنفر ولد اصغر، 46 سالہ افشین زوجہ خالد، 25 سالہ حنصہ ولد پرویز اور 28 سالہ حاجرہ اکرم ولد محمد اکرم شدید زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button