
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ میں لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو لڑکے زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے بڑاگواہ میں تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو لڑکے زخمی ہوگئے۔ حادثہ بڑاگواہ پٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ آپس میں ٹکرا گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں ایک زخمی کو شدید چوٹوں کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے زخمی کو آر ایچ سی ڈومیلی لے جایا گیا۔ حادثے میں ایک لڑکے کی ٹانگ فریکچر ہوگئی، جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹیں آئیں۔
زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ راجہ فرحان کیانی ولد چوہدری خان کیانی اور 15 سالہ حارث کیانی ولد شعیب کیانی کے نام سے ہوئی، جو پنڈ گل اندازاں کے رہائشی ہیں۔