وادی توبر کھیوڑہ کے قریب چوآسیدن شاہ روڈ پر شہ زور گاڑی الٹ گئی، 5 افراد زخمی

2
پنڈدادنخان: چوآسیدن شاہ روڈ وادی توبر کھیوڑہ کے قریب شہ زور گاڑی الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں وادی توبر کھیوڑہ کے قریب چوآسیدن شاہ روڈ پر ایک شہ زور گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد تین شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں میں 23 سالہ عاطف ولد محمد اعظم، 22 سالہ آصف ولد محمد اکرم اور 22 سالہ محمد شعبان ولد اشتیاق احمد شامل ہیں۔



