جہلم پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سامان آتش بازی بیچنے والے ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر کے سامان آتش بازی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان بیچنے والے ملزم نذیر احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 15ڈبیاں ماچس پٹاخے برآمد کر کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
