ملائیشیا سے چند روز کے دوران 41 پاکستانی بھکاری بے دخل

ملائیشیا سے چند روز کے دوران 41 پاکستانی بھکاریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بھکاریوں میں 26 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 16 کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔

بیشتر بھکاری رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تمام بھکاریوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button